نیتن یاہو کا جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان

اسرائیلی فوج سیکیورٹی زون میں موجود رہے گی، وزیراعظم کا بیان

June 22, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں قائم سیکیورٹی زون پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں سیکیورٹی زون قائم کیا ہے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے جتنا وقت درکار ہوگا، فوجی موجودگی برقرار رکھی جائے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دو روز قبل جنوبی لبنان پر حملے روکنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ امریکا سے مشاورت کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع نے کیا۔