ایندھن کی قیمتوں میں کمی۔ایئر ایشیا ایکس کا کرائے کم کرنے کااعلان
کمپنی نے 15 جون سے فضائی کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی،مزید ردوبدل جاری رہے گا۔
مذکورہ واقعہ جمعرات کو فلیپ گولڈسن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا، فائل فوٹو
ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے باعث ایئر ایشیا ایکس کرائے کم کرے گی۔
ایئر ایشیا ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بولنگم نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی بجٹ ایئرلائن نے 15 جون سے فضائی کرایوں میں 5 فیصد کمی کردی ہے، جبکہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مزید کمی کے ساتھ وہ ہفتہ وار بنیاد پر کرایوں میں ردوبدل کرتی رہے گی۔
لنگم نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے فضائی صنعت کو خوش آئند ریلیف ملا ہے، کیونکہ ایندھن کی قیمتیں مارچ کی بلند ترین سطح سے نمایاں طور پر نیچے آئی ہیں۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے فضائی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے۔ امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال آج جیسی ہی برقرار رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز سنگاپور میں جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 112 ڈالر فی بیرل رہی، جو 30 مارچ کی بلند ترین سطح 242 ڈالر فی بیرل سے بہت کم ہے، تاہم اب بھی تنازع سے پہلے کی تقریباً 80 ڈالر فی بیرل قیمت سے زیادہ ہے۔
بولنگم نے کہا کہ “ہفتہ بہ ہفتہ جیسے جیسے ایندھن کی قیمتیں کم ہوں گی، ہم اپنے کرایوں پر بھی نظرثانی کرتے رہیں گے۔