میسی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے
میسی نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑ dia.
June 22, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
لندن : ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ میں تاریخ رقم کردی، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے دوران آسٹریا کے خلاف میچ کا پہلا گول کیا جو ان کا مجموعی طور پر 6 ایونٹس میں 17واں گول تھا۔
اس کے ساتھ ہی لیونل میسی فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ میسی نے جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے 16 گولز کا ریکارڈ توڑا ہے۔ خیال رہے کہ اس فہرست میں برازیل کے رونالڈو 15 گولز کے ساتھ تیسرے جبکہ فرانس کے کلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔