عطاء اللہ تارڑ کی شعیب اختر سے ملاقات، بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت
شعیب اختر، مرحوم کے صاحبزادے حمزہ شاہد اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کی۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر نے شعیب اختر، مرحوم کے صاحبزادے حمزہ شاہد اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی معروف کرکٹر شعیب اختر کے گھر آمد، بڑے بھائی شاہد اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار https://t.co/27uOs1c4Pc@TararAttaullah@MoIB_Official@shoaib100mph#RadioPakistan #News pic.twitter.com/jnFS6C0bbt
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) June 27, 2026
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں شعیب اختر اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر نے لواحقین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔