فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 کے اہم مقابلے میں کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اس کامیابی کے ساتھ کینیڈا ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گیا، جبکہ عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل تک پہنچنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
سخت مقابلے میں کینیڈا نے فیصلہ کن گول کی بدولت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف اگلے مرحلے میں جگہ بنائی بلکہ اپنی فٹبال تاریخ کا ایک یادگار باب بھی رقم کر دیا۔