سونا فی تولہ 2 ہزار 300 روپے سستا
10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے مقرر کی گئی۔
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے تک آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی اسی رجحان کی پیروی کر رہی ہے۔