فٹبال ورلڈ کپ:ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دیدی

کامیابی کے ساتھ ہی ناروے کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا.

July 1, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ڈیلاس : ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کردیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں پہلے ہاف میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کی اور انتونیو نوسا نے 39ویں منٹ پر گول اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ کی جانب سے ڈیالو نے 74ویں منٹ میں گول اسکور کیا لیکن ناروے نے ان کے خلاف دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی حاصل کرلی۔اس کامیابی کے ساتھ ہی ناروے کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

نیدرلینڈز اور مراکش کے درمیان کھیلا گیا یہ اہم میچ مقررہ وقت اور پھر اضافی وقت میں بھی ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد نیدرلینڈز کی جانب سے گیپکو نے گول اسکور کیا جبکہ مراکش کی طرف سے ڈیوپ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی تھی۔

میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کو 5، 5 پنالٹی شوٹ آؤٹس دیے گئے، جس میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔