قطر میں ایران امریکا مذاکرات کے بعد تیل کی عالمی قیمتیں نیچے آ گئیں

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 83 سینٹ یا 1.21 فیصد گر کر 67.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

July 2, 2026 · کامرس

لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت کو قرار دیا جا رہا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 73 سینٹ یا تقریباً 1.02 فیصد کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 83 سینٹ یا 1.21 فیصد گر کر 67.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوتی ہے تو عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی بڑھنے کی توقع پیدا ہو سکتی ہے، جس کے باعث قیمتوں پر مزید دباؤ برقرار رہ سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ تجارتی سیشن میں بھی دونوں اہم عالمی بینچ مارکس ایک فیصد سے زائد کمی کے ساتھ تقریباً چار ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئے تھے، جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیے جانے کی عکاسی ہوتی ہے۔