سونے اورچاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
فی تولہ سونا12ہزار200روپےمہنگا ہو کر4لاکھ 40ہزار936روپے کا ہو گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: عالمی و مقامی سطح پر سونے اورچاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا12ہزار200روپےمہنگا ہو کر4لاکھ 40ہزار936روپے کا ہو گیاجبکہ 10گرام سونا 10 ہزار459روپے مہنگا ہوکر3لاکھ 78ہزار31روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں 319روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، چاندی کی فی تولہ قیمت6764روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا122ڈالر مہنگا ہوکر4185ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
صرافہ ڈیلرز کاکہنا ہے کہ فی تولہ سونا دو روز میں 21ہزار300روپے مہنگا ہوا۔