فیفا ورلڈکپ: رونالڈو نے کروشیا کیخلاف پنالٹی سے قبل دو بار’ بسم اللہ‘ پڑھی اورپھر کیا ہوا؟

پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

July 3, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹورنٹو: فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے سنا گیا۔

نجی ٹی وی کےے مطابق فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے کروشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے کروشیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا، پرتگال کی جانب سے گول رونالڈو اور ریموس نے کیے جبکہ کروشیا کی جانب سے گول پرچچ نے اسکور کیا۔

میچ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول کیا تاہم اس دوران رونالڈو کو پنالٹی لینے سے قبل دو مرتبہ ’بسم اللہ‘ کہتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب سوئٹرز لینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالی فائی کرلیا۔

سپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے دی، سپین نے 2010 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد ناک آؤٹ مقابلے میں پہلی فتح حاصل کی ہے۔