پاکستان میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی

گزشتہ کاروباری روز ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا

July 4, 2026 · کامرس

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,100 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 88 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,174 ڈالر پر آ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، تاہم آج قیمتوں میں کمی سے خریداروں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔