میکسیکو کو شکست دے کر انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود انگلش ٹیم کی 2-3 سے کامیابی، اگلا مقابلہ ناروے سے ہوگا

July 6, 2026 · اسپورٹس

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان میکسیکو کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوڈ بیلنگھم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جبکہ کپتان ہیری کین نے ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میکسیکو کی جانب سے کوئنونیس اور راؤل خیمنیز نے ایک، ایک گول کیا۔

انگلینڈ کو دوسرے ہاف کے 54ویں منٹ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ریفری نے انگلش کھلاڑی کونر گالاگھر کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد ٹیم نے بقیہ وقت 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اپنی برتری برقرار رکھی۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ ناروے کی ٹیم سے ہوگا۔