عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے پر آ گئی ہے۔
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جس کے باعث ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید نیچے آ گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار 436 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 30 روپے پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 37 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 679 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔