فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار 500 روپے کی کمی
نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے تک پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2 ہزار 500 روپے کی کمی
کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 143 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 559 روپے کی سطح پر آ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر پر آ گیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 4 ہزار 900 روپے کم ہو چکی ہے، جس سے خریداروں کے لیے سونے کی خریداری نسبتاً سستی ہوگئی ہے۔