امریکہ، ایران کشیدگی کے باوجود نیسڈیک انڈیکس میں نمایاں اضافہ
چِپ ساز کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی کے حصص میں تیزی سے مارکیٹ کو سہارا ملا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑنے کے بڑھتے خدشات کے باوجود امریکی اسٹاک مارکیٹ کا نیسڈیک انڈیکس جمعرات کو نمایاں اضافے کے ساتھ بند ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیمی کنڈکٹر بنانے والی کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی کے حصص میں زبردست تیزی کے باعث چِپ ساز کمپنیوں کے شیئرز میں بھی اضافہ ہوا، جس نے نیسڈیک انڈیکس کو مضبوط سہارا فراہم کیا۔
دوسری جانب جمعہ کی صبح ایرانی حکام نے ملک کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات کی تصدیق کی، تاہم ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ ان حملوں میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ نے منگل اور بدھ کو ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد ایران نے خلیجی ممالک اور اردن میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں بے یقینی برقرار ہے، تاہم امریکی ٹیکنالوجی سیکٹر کی مضبوط کارکردگی نے نیسڈیک کو مثبت سطح پر بند ہونے میں مدد دی۔