امریکہ ایران کشیدگی کے دوران تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

ہفتہ وار بنیاد پرخام تیل مہنگا ہونے کے رجحان پر برقرار، عالمی منڈیوں میں بے چینی۔

July 10, 2026 · کامرس

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جوابی حملوں کے باعث عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی برقرار ہے، تاہم جمعہ کی ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 6 سینٹ یا 0.08 فیصد کمی کے بعد 76.24 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 4 سینٹ یا 0.06 فیصد کمی کے ساتھ 72.04 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ جمعہ کو قیمتوں میں معمولی کمی آئی، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی اور خطے کی غیر یقینی صورتحال کے باعث ہفتہ وار بنیاد پر خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی اضافے کا رجحان برقرار ہے، کیونکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ میں سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔