پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی۔ 100 انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
سرمایہ کاروں میں تشویش، اسٹاک مارکیٹ دوسرے روز بھی دباؤ کا شکار
July 14, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہا، جہاں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی سے فروخت کے دباؤ کے باعث 100 انڈیکس میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں شدید مندی کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس گر کر ایک لاکھ 76 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی تھی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔