ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ
اردن میں امریکی ایئربیس پر حملے کا دعویٰ،جارحیت کا جواب دینے کاحق محفوظ رکھنے کا اعلان۔
July 15, 2026 · بام دنیا
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے شہر الازرق میں واقع موافق السلطي ایئربیس پر موجود امریکی فوجی تنصیبات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی سرزمین پر ہونے والی مبینہ جارحیت کے ردعمل میں کی گئی ہے، جبکہ ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے خلاف کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور ملکی سلامتی کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔