امریکہ نے بحری ناکہ بندی بحال کرکے معاہدہ ختم کر دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ

مفاہمتی یادداشت کا بنیادی نکتہ ایران اور دیگر محاذوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ تھا

July 15, 2026 · بام دنیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے دوبارہ بحری ناکہ بندی نافذ کرکے مفاہمتی یادداشت کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

بی بی سی فارسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا بنیادی نکتہ ایران اور دیگر محاذوں کے خلاف جنگ کا خاتمہ تھا، جس کی خلاف ورزی ایران کی سرزمین پر بھی ہوئی اور لبنان میں بھی۔

انھوں نے مزید کہا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے آبنائے ہرمز کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لیے عمان دورے کے دوران عمان کے ساتھ بھی کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔