آبنائے ہرمز امریکہ کی جارحیت ختم ہونے تک بند رہے گی۔پاسدارانِ انقلاب
امریکی فوج اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایرانی اڈوں پر حملے کرتی رہی۔ ایرانی دعویٰ
July 15, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک “امریکہ کے شر” کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج نے “خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے” کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی شکست اور بے بسی کو چھپا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئی بھی جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی جرات نہیں کر سکا، اس لیے فطری طور پر کسی جہاز کو نشانہ بنانے کی نوبت ہی نہیں آئی۔