پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی۔ 100 انڈیکس ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
July 15, 2026 · کامرس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ نے گزشتہ روز کی بھاری گراوٹ کا بڑا حصہ واپس حاصل کر لیا۔
کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 826 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 238 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 6 ہزار 408 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔