جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں، متعدد مکانات مسمار

بنت جبیل میں دھماکوں سے گھروں کو تباہ، فائرنگ اور سڑکیں بھی مسدود کر دی گئیں۔

July 15, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی افواج نے بدھ کی علی الصبح جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے علاقے بیت یاحون کی وادیوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مکانات اور دیگر عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بنت جبیل سے سرحدی قصبے مارون الراس جانے والی سڑکوں کو بھی بلڈوز کر دیا، جبکہ مجدل زون اور المنصوری کے قریب اپنے باغات کا جائزہ لینے کی کوشش کرنے والے شہریوں پر فائرنگ بھی کی۔

این این اے کی رپورٹ میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔