کوٹ رادھاکشن میں بجلی کے بھاری بل پر مزدور کی مبینہ خودکشی
ناصر علی دو بچوں کا باپ تھا، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں
July 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو
پنجاب کے علاقے کوٹ رادھاکشن میں مبینہ طور پر زیادہ بجلی کا بل آنے پر مزدور نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں بھوتن پورہ میں پیش آیا، جہاں رہائشی ناصر علی محنت مزدوری کرتا تھا اور دو بچوں کا باپ تھا۔
دوسری جانب ہمسایوں کا کہنا تھا کہ اہلخانہ بہاولنگر گئے ہوئے تھے، جبکہ ناصر علی بجلی کے زیادہ بل پر شدید پریشان تھا۔ بجلی کے بل کی رقم 41 ہزار 62 روپے تھی۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ٹیگز: