ایران کا امریکی ایم کیو9 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
ایران کا آبنائے ہرمز میں مشترکہ میزائل و ڈرون آپریشن کا دعویٰ
July 18, 2026 · بام دنیا
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی بندرگاہی شہر بوشہر کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ڈرون کو ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ماتحت جدید دفاعی نظام نے بروقت نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
ایرانی فورسز نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار ٹینکر جہازوں کو میزائل اور ڈرون کے مشترکہ آپریشن کے ذریعے روک دیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو تیل بردار جہاز بارودی راستے سے گزرتے ہوئے دھماکوں کا شکار ہوگئے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔