ڈیزل 31.5 اور پیٹرول 5.44 روپے مہنگا

ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے35 پیسے۔پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹرہوگی۔

July 18, 2026 · کامرس

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے کے اعلان کے بعد جمعے کی شب آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے35 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 18 جولائی کی رات 12 بجے سے ہوگیا جو 20 جولائی تک نافذ رہے گا۔