ورلڈکپ فاتح ٹیم کے لیے فیفا کا منفرد تحفہ،چیمپئن رنگز کا اعلان

ہر رنگ میں ورلڈکپ ٹرافی کا منفرد ڈیزائن شامل ہوگا اور اس پر یادگاری کندہ کاری بھی کی جائے گی۔

July 18, 2026 · اسپورٹس
ورلڈکپ فاتح ٹیم کے لیے فیفا کا منفرد تحفہ،چیمپئن رنگز کا اعلان

ورلڈکپ فاتح ٹیم کے لیے فیفا کا منفرد تحفہ،چیمپئن رنگز کا اعلان

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ورلڈکپ کے فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی بار ٹرافی کے ساتھ خصوصی چیمپئن رنگز بھی دی جائیں گی، جس سے عالمی فٹبال میں ایک نئی روایت کا آغاز ہوگا۔

فیفا کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی۔ ہر رنگ میں ورلڈکپ ٹرافی کا منفرد ڈیزائن شامل ہوگا اور اس پر یادگاری کندہ کاری بھی کی جائے گی۔

عالمی فٹبال تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ 1996 یادگاری رنگز شائقین کے لیے بھی فروخت کی جائیں گی، تاکہ وہ اس تاریخی ٹورنامنٹ کی یاد اپنے ساتھ محفوظ رکھ سکیں۔

خصوصی چیمپئن رنگز کی روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً سپر باؤل، میں طویل عرصے سے موجود ہے، تاہم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس روایت کو شامل کیا جا رہا ہے۔

فیفا نے یہ بھی بتایا کہ فائنل کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے، جہاں وہ فاتح ٹیم کو ورلڈکپ ٹرافی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے تعلقات ماضی میں بھی توجہ کا مرکز رہے ہیں، تاہم فیفا کی جانب سے چیمپئن رنگز متعارف کرانے کا فیصلہ ورلڈکپ کی تاریخ میں ایک نئی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔