ورلڈ کپ میں ایمباپے کا نیا سنگِ میل۔ میسی کا ریکارڈ پیچھے رہ گیا

فرانسیسی فارورڈ کے مجموعی گول 22 ہوگئے،لیونل میسی 21 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود۔

July 19, 2026 · اسپورٹس

فرانس تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہا، تاہم اس کے اسٹار فارورڈ کائیلین ایمباپے نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں ایمباپے نے دو گول اسکور کیے، جس کے بعد موجودہ ورلڈ کپ میں ان کے گولوں کی تعداد 10 جبکہ ورلڈ کپ کی مجموعی تاریخ میں ان کے گولوں کی تعداد 22 ہو گئی۔ اس کارنامے کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ریکارڈ فہرست میں ارجنٹائن کے لیونل میسی 21 گول کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ میسی کو ایمباپے کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک اور اسے توڑنے کے لیے مزید دو گول درکار ہوں گے، جبکہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی انہیں مزید تین گول اسکور کرنا ہوں گے۔

اگرچہ فرانس ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل نہ کر سکا، لیکن ایمباپے کی ریکارڈ ساز کارکردگی ایونٹ کی نمایاں کامیابیوں میں شامل ہوگئی۔