’’امت ڈیجیٹل‘‘کااعزاز۔اسپین کے فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے کی پیش گوئی درست نکلی
مڈفیلڈ میں کمزوری بالآخر ارجنٹائن کو لے ڈوبی
تصویر: سوشل میڈیا
مڈفیلڈمیں ارجنٹائن کی کمزور ی اور اسپین کی مضبوطی کے علاوہ دفاعی مہارت اسے ورلڈ چیمپئن بنوائیں گے ،’’ امت ڈیجیٹل‘‘ نے یہ پیش گوئی 17 جولائی کو وڈیومیں کردی تھی،جو 19 جولائی کو درست ثابت ہوگئی۔
اس وڈیومیں بتایاگیا تھا کہ اگر اتوار کو یہ منظردکھائی دے کہ اسپین فٹ بال ورلڈ کپ جیت گیا، ارجنٹائن کو شکست۔ تو شاید پوری دنیاسکتے میں آجائے کیوں کہ اس وقت ہر طرف ایک ہی نام ہے ارجنٹائن اور میسی ۔لیکن کیا ایسا ممکن ہے کہ دفاعی چیمپئن فائنل ہار جائے ، خاص طورپراگر ہم کوارٹر فائنل اور دوسرے سیمی فائنل میں اس کا کھیل ذہن میں رکھیں۔
اسپین کی ٹیم کو دفاع پر خاص مہارت حاصل ہے۔اس نے سات میچوں میں صرف ایک گول کھایا۔گیندپر قبضے کی صلاحیت بے مثال ہے۔
مڈ فیلڈ اسپین کی سب سے بڑی طاقت ہے لیکن ارجنٹائن کی سب سے بڑی کمزوری۔پورے ٹورنامنٹ میں نسبتاً کمزور حریفوں کے خلاف بھی ارجنٹینا کی مڈفیلڈ بارہا بکھرتی ہوئی نظر آئی۔
دفاعی چیمپئن کے پاس حملے میں مؤثر چوڑائی،یعنی
Attacking Width
بھی موجود نہیں۔
فائنل میچ میں یہ پوراتجزیہ بالکل درست ثابت ہوا ۔