بھارت کے سرکاری ہسپتال میں چھت والاپنکھاگرنے سے مریض کی موت

42سالہ شخص ایمرجنسی وارڈ میں زیرعلاج تھا

July 20, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

بھارت کے ایک بڑے سرکاری اسپتال میں 42 سالہ مریض چھت سے پنکھا گرنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکبر متعدد امراض میں مبتلا تھا۔ ہفتے کی رات ایمرجنسی وارڈ میں زیرِ علاج مریض پر چھت کا پنکھا گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

42 سالہ محمد اکبر کو گرو تیگ بہادر اسپتال (جی ٹی بی اسپتال) کے ایمرجنسی وارڈ میں ہائی بلڈ پریشر، میننجو اینسفلائٹس اور ایسپیریشن نمونیا کے علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

صحت حکام کے مطابق چھت کا پنکھا گرنے کے چند گھنٹے بعد مریض کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد اسپتالوں میں حفاظتی معیار اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال سے متعلق سنگین خدشات سامنے آئے ہیں۔