رونالڈو کے ایک لائک سے فیفا رینکنگ اور ورلڈ کپ فیصلوں پر نئی بحث شروع

فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں مبینہ جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

July 21, 2026 · اسپورٹس

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کو پسند کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے ایک ایسی ویڈیو کو لائک کیا جس میں فیفا پر ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹینا کے حق میں مبینہ جانبداری اور اسے فائنل تک پہنچانے میں مدد دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ورلڈ کپ کے دوران بعض ریفری فیصلوں پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے، جن میں مصر کے خلاف ایک متنازع فیصلے کا ذکر کیا گیا۔ تاہم فیفا کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر رونالڈو کے اس اقدام کے بعد بحث دوبارہ شروع ہوگئی ہے، جبکہ فٹبال شائقین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ایک گول سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

فائنل کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ بھی پیش آیا، جس پر فیفا نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ممکنہ طور پر کچھ کھلاڑیوں یا فٹبال حکام کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

رونالڈو کی ٹیم پرتگال پری کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی، جس کے بعد رونالڈو نے عندیہ دیا تھا کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے۔