عراقی وزیر اعظم سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے
ورے کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، تجارت، نقل و حمل، توانائی اور ایران سے درآمد کی جانے والی گیس سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تہران: عراق کے وزیر اعظم علی زیدی ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی دعوت پر سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان کے مطابق اس دورے کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، تجارت، نقل و حمل، توانائی اور ایران سے درآمد کی جانے والی گیس سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ عراق اپنی خارجہ پالیسی میں غیر جانبداری کو ترجیح دیتا ہے اور دیگر ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرتا ہے۔ ان کے مطابق بغداد بین الاقوامی معاہدوں کے احترام اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے متوازن خارجہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
حکام کے مطابق اس دورے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، اقتصادی روابط مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نے حال ہی میں امریکا کے دورے کے دوران امریکی کمپنیوں کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کیے تھے، جس کے بعد ان کے تہران کے دورے کو بھی علاقائی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔