ریڈ کراس کی نگرانی میں 60 فلسطینی قیدی اسرائیلی حراست سے آزاد
موجودہ صورتحال سے پہلے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے زائد تھی، جو اب بڑھ کر 9 ہزار 600 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
غزہ: اسرائیل نے 60 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جنہیں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے ذریعے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کے لیے ان کے اہل خانہ ناصر اسپتال میں موجود تھے، جہاں ان کی آمد کا انتظار کیا جا رہا تھا۔
آئی سی آر سی نے بتایا کہ ادارے نے 2023 سے اب تک 2500 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کی ہے۔
Sixty Palestinian detainees were released by Israel and arrived in Khan Younis, southern Gaza, through the International Committee of the Red Cross (ICRC) marking the largest single group released under the ongoing ceasefire prisoner exchange. Families gathered at Nasser Hospital… pic.twitter.com/xEdy36TkHO
— TRT World (@trtworld) July 28, 2026
تنظیم نے کہا کہ اسے اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حراست میں موجود بعض فلسطینیوں تک رسائی نہیں دی گئی، جس کے باعث ان کی موجودہ صورتحال اور مقام کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تنظیموں کے مطابق اس وقت ہزاروں فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے پہلے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً 5 ہزار سے زائد تھی، جو اب بڑھ کر 9 ہزار 600 سے زیادہ ہو چکی ہے۔
رہائی پانے والے قیدیوں کی منتقلی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب غزہ کی صورتحال اور قیدیوں کے معاملے پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہے۔