اقوامِ متحدہ میں امریکا اور فرانس انسانی حقوق کے معاملے پر آمنے سامنے

اختلافات اس وقت نمایاں ہوئے جب امریکا نے روس، شمالی کوریا اور دیگر چند ممالک کے ساتھ مل کر وولکر ترک کی نئی مدت کے حق میں ہونے والے اقدام کی مخالفت کی۔

July 28, 2026 · بام دنیا

نیویارک: اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کی دوسری مدت کے لیے تقرری کے معاملے پر امریکا اور فرانس کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اختلافات اس وقت نمایاں ہوئے جب امریکا نے روس، شمالی کوریا اور دیگر چند ممالک کے ساتھ مل کر وولکر ترک کی نئی مدت کے حق میں ہونے والے اقدام کی مخالفت کی۔

رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران امریکا کی جانب سے واک آؤٹ کے بعد فرانس نے امریکی مؤقف پر تنقید کی۔ فرانسیسی حکام نے الزام عائد کیا کہ امریکا کا رویہ اس کے روایتی مؤقف سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں امریکی نمائندے مائیک والٹر نے فرانس پر وولکر ترک کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فرانس انسانی حقوق کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل جیسے جمہوری ممالک پر تنقید کر رہا ہے، جبکہ اس کا مؤقف بعض دیگر ریاستوں کے لیے مختلف ہے۔

اقوامِ متحدہ میں اس معاملے پر دونوں اتحادی ممالک کے درمیان اختلافات نے سفارتی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔