پہلا ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90رنز سے شکست دیدی
ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شمر جوزف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فوٹو سوشل میڈیا
ٹروبا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90رنز سے شکست دیدی،میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم صرف120 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
مشکل وکٹ پر یہ ہدف پاکستانی بیٹرز کے سامنے پہاڑ بن گیا۔ قومی بیٹرز ویسٹ انڈیز کی فاسٹ بولنگ کے سامنے بےبس ہوگئے جہاں کپتان بابر اعظم کے علاوہ کوئی کھلاڑی ان کا سامنا نہ کرسکا۔
آذان اویس، امام الحق، سلمان علی آغا، شان مسعود، عامر جمال، علی عثمان، خرم شہزاد اور محمد علی دہرے ہندسے میں پہنچے بغیر آؤٹ ہوگئے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے 11 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ آخری وکٹ پر محمد عباس نے بابر اعظم کی ساتھ مل کر اننگز کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔ اس دوران بابر اعظم نے نصف سنچری مکمل کی۔
بابر اعظم 58رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،محمد عباس 23 رنز بنا کر آئو ٹ ہوئے،اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر ٹک نہ سکا۔
چوتھے روز کے آغاز پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے شمر جوزف 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 20 اور کیمار روچ نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ شائی ہوپ 10، روسٹن چیز 8، برینڈن کنگ 5 اور عامر جنگو 4 رنز بنا سکے۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز 29 رنز کی برتری سے شروع کی لیکن اس کی 4 وکٹیں 43 رنز پر گر گئیں، تاگی نارائن چندر پال 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، جسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 93 کے مجموعی اسکور پر کپتان روسٹن چیس بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 126 رنز بنا کر 155 رنز کی مجموعی برتری حاصل کی تھی ۔
پاکستان کی جانب سے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز سمیٹنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
خیال رہے اب پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لیے 211 رنز درکار ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔