پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت تبدیل، ابوبکر نئے کپتان مقرر

ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ کی جگہ قومی ٹیم کی کمان سنبھال لی۔

July 29, 2026 · اسپورٹس

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ورلڈ کپ سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا کر ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کردیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا۔ فیڈریشن کے مطابق عماد شکیل بٹ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے امید ظاہر کی ہے کہ ابوبکر کی قیادت میں سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بدولت قومی ٹیم متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی۔

ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے شروع ہوگا۔