گرفتاری کیلئے آنے والے بھارتی فوجیوں پر جین زی نے تھپڑ برسا دیئے

اپنے مستقبل اور شفاف امتحانی نظام کے لیے پرامن آواز اٹھا رہے تھے، تاہم انتظامیہ نے طاقت کے ذریعے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی۔طلبہ

July 30, 2026 · بام دنیا

نئی دہلی کی ایک یونیورسٹی میں نیٹ (NEET) پیپر لیک، امتحانی دھاندلیوں اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف طلبہ کا پرامن احتجاج اس وقت شدید کشیدگی میں تبدیل ہو گیا جب گرفتاری کے لیے پہنچنے والے اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق، احتجاج میں شریک طلبہ جین زی نے گرفتاری کی کوشش کرنے والے اہلکاروں کا گھیراؤ کر کے ان پر تھپڑ برسا دیے اور انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

طلبہ کا موقف ہے کہ وہ اپنے مستقبل اور شفاف امتحانی نظام کے لیے پرامن آواز اٹھا رہے تھے، تاہم انتظامیہ نے طاقت کے ذریعے احتجاج کو دبانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب دلّی پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان مظاہروں میں ہزاروں ایسے افراد موجود تھے جن کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے، تاہم سرکاری سطح پر فوج کی براہ راست شمولیت سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد سے ملک بھر میں تعلیمی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے اور بھارتی وزیر تعلیم کے فوری استعفیٰ کے مطالبات میں مسلسل شدت آ رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔