آپ کے دماغ میں بیٹھا ایک ہیکر جو بے حد خطرناک ہے

یہ وائرس نہیں بلکہ ایک پیراسائٹ ٹاکسوپلازما گونڈائی ہے

August 1, 2026 · ہیلتھ

تصویر: سوشل میڈیا

 

آپ کے دماغ کے اندر ایک چھوٹا سا جاندار بیٹھا ہے۔ وہ آپ کو دیکھ رہا ہے۔ آپ کے فیصلے، آپ کا غصہ، آپ کی ہمت۔سب کچھ تھوڑا سا بدل رہا ہے۔ اس کا نام ہےٹاکسوپلازما گونڈائیToxoplasma gondii۔ یہ وائرس نہیں، ایک پیراسائٹ ہے، لیکن اتنا ہوشیار کہ سائنسدان اسے دِماغ کا ہیکر کہتے ہیں۔

یہ کہانی ایک بلی سے شروع ہوتی ہے۔ بلی اس کی اصل میزبان ہے۔ لیکن اسے بلی تک پہنچنے کے لیے چوہے کی ضرورت پڑتی ہے۔

تو کیا کرتا ہے یہ پیراسائٹ؟ چوہے کے دماغ میں داخل ہو جاتا ہے اور اس کا سب سے بڑا خوف بلی کا ڈر ختم کر دیتا ہے۔ چوہا بلی کی بو سے متوجہ ہونے لگتا ہے۔ نتیجہ؟ بلی اسے کھا جاتی ہے اور پیراسائٹ اپنا چکر مکمل کر لیتا ہے۔گویا خوداپنی جان لینے یا جان کو خطرے میں ڈالنے کا تعلق بھی اسی پیراسائٹ سے ہے۔
اب سوچیں، یہ انسانوں میں بھی تو موجود ہے۔ دنیا بھر میں تیس سے پچاس فیصد لوگوں کے دماغ میں یہ سو رہا ہے۔
مزیدتفصیل کےلیے وڈیو دیکھیں۔