سری لنکا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی 20 میں بھی ہرا دیا
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے تھے،سری لنکا ویمنز نے 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
فوٹو سوشل میڈیا
ڈمبولا : سری لنکا ویمنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈمبولا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا ویمنز نے پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا۔
جواب میں سری لنکا ویمنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا اور میچ بآسانی اپنے نام کر لیا۔