دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز پر آئوٹ

اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

August 3, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹرینڈاڈ انیڈ ٹوبیگو: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جسٹن گریوز 73 اور روسٹن چیس 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ برینڈن کنگ نے 46، شائی ہوپ نے 29 اور عامر جینگو نے 26 رنز اسکور کیے۔ تیگ نرائن چندرپال 15 اور کیوم ہوچ 10 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے آف اسپنر ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دیگر بولرز میں محمد علی، عبید شاہ اور علی عثمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کرکے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 344 رنز پر محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی