شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی، پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز کو جوائن کرلیا

شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے بعد پاکستان واپس آگئے تھے، تاہم اب وہ فیصلہ کن مرحلے میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

August 4, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک بار پھر لنکا پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق شاہین آفریدی پلے آف مرحلے کے لیے کینڈی رائلز اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی ذاتی وجوہات کے باعث ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے بعد پاکستان واپس آگئے تھے، تاہم اب وہ فیصلہ کن مرحلے میں اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کا پلے آف مرحلہ 5 اگست سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے، جہاں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے مقابلہ کریں گی۔

کینڈی رائلز میں شاہین آفریدی کے ساتھ پاکستان کے دیگر کھلاڑی خوشدل شاہ اور حسن نواز بھی شامل ہیں، جو ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ شاہین آفریدی کی واپسی سے کینڈی رائلز کے باؤلنگ اٹیک کو مزید مضبوطی ملے گی۔