شاہد آفریدی نے سیاحوں سے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے کی درخواست کر دی
شمالی علاقوں کی سیر ضرور کریں، لطف اٹھائیں، لیکن وہاں کچرا ہرگز نہ چھوڑیں۔
شاہد آفریدی نے سیاحوں سے قدرتی حسن کو محفوظ رکھنے کی درخواست کر دی
اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے صفائی کا خیال رکھنے اور کچرا نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ پہلے بھی سیاحوں سے یہی درخواست کر چکے ہیں اور ایک بار پھر کہنا چاہتے ہیں کہ شمالی علاقوں کی سیر ضرور کریں، لطف اٹھائیں، لیکن وہاں کچرا ہرگز نہ چھوڑیں۔
ویڈیو میں شاہد آفریدی کو مختلف مقامات پر خود کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے انہوں نے صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔
Exploring the breathtaking mountains of North Pakistan is a blessing, but leaving our trash behind is not! 🏔️✨ Enjoy the beauty, take memories, but leave only footprints. Keeping our beautiful Pakistan clean and green is our shared responsibility.#CleanGreenPakistan… pic.twitter.com/zbrMuZ6Cyc
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 4, 2026
سابق کپتان نے کہا کہ وہ علاقے میں ڈسٹ بن بھی نصب کریں گے تاکہ سیاح اور مقامی افراد کچرا مناسب جگہ پر ڈال سکیں اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔
شاہد آفریدی نے اس موقع پر مقامی بچوں کی خواہش پوری کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست سے قبل علاقے میں کرکٹ کی ایک پچ تیار کی جائے گی تاکہ نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ قدرتی حسن سے بھرپور شمالی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تاکہ آنے والی نسلیں بھی ان خوبصورت مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں۔