جشنِ آزادی 2026 کرکٹ ٹورنامنٹ 8 اور9 اگست کوکھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ میں کراچی کی 8 بڑی کرکٹ ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی،چیف آرگنائزر رضا قادری و سید مبشر شاہ
فائل فوٹو
کراچی: اسپورٹس بلڈ اپ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی 2026 کرکٹ ٹورنامنٹ 8 اور 9 اگست، بروز ہفتہ و اتوار کو ہیپی ڈیل اسکول گراؤنڈ، ناظم آباد نمبر 4 کراچی میں شاندار طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔
تقریب کے چیف آرگنائزر رضا قادری اور سید مبشر شاہ نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی 8 بڑی کرکٹ ٹیمیں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔
اس موقع پر مہمانانِ خصوصی میں صدر PSF کراچی ڈویژن انجینئر مدنی رضا، صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل سردار خان، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن رؤف احمد ناگوری، ڈائریکٹر اسپورٹس کراچی یونیورسٹی راشد قریشی اور صدر پی ایس-128 عارف قریشی شرکت کریں گے۔
ان کے علاوہ بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما تقریب میں شریک ہوں گے۔
آرگنائزرز کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ جشنِ آزادی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس قومی جشن کو کامیاب بنائیں۔