چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ دنیا فانی سے کوچ کر گئیں

مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں

August 8, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

 

چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں۔مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ گزشتہ روز ان کا آبائی علاقے بونیر میں انتقال ہوگیا ۔

 

بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‏انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہماری نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال فرما گئی ہیں۔

 

‏بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے کہ اللہ ہماری والدہ كوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔

بیرسٹر گوہر کی والدہ کی نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔