ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان کو پہلے میچ میں 10 گول سے شکست
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈچ ٹیم نے 10 گول اسکور کیے، جبکہ پاکستانی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
ماسٹرز ہاکی ورلڈ کپ کی 60 سال سے زائد عمر کی کیٹیگری میں پاکستان ویٹرنز ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈچ ٹیم نے 10 گول اسکور کیے، جبکہ پاکستانی ٹیم کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
پاکستان کی ٹیم میں سابق اولمپین کھلاڑی بھی شامل تھے، جن میں شہباز سینئر، طارق شیخ اور خالد حمید سمیت دیگر سابق کھلاڑی شامل ہیں۔
پاکستان کو گروپ ڈی میں نیدرلینڈز، آئرلینڈ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
قومی ویٹرنز ٹیم اب اپنا اگلا میچ 9 اگست کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ گروپ مرحلے میں آخری میچ 11 اگست کو ویلز کے خلاف ہوگا۔
پاکستانی ٹیم کے لیے اگلے دونوں میچز اہم ہوں گے، جہاں اسے بہتر کارکردگی کے ذریعے گروپ مرحلے میں واپسی کی کوشش کرنا ہوگی۔