اعلیٰ سیکیورٹی حکام کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے اہم ملاقات ، بھارتی عزائم بے نقاب

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قيادت بھارتی ایجنڈے پر ہے ، سیکیورٹی ذرائع

August 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد : پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اپنے شدید اندرونی اور داخلی مسائل، بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور سماجی تقسیم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے خطے، بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے।

یہ اہم انکشافات ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اہلکار کی میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ منعقدہ اہم اجلاس کے دوران سامنے آئے، جس میں بھارت سے جڑے جیو پولیٹیکل امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت زمینی حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے اور ہندو توا کے انتہا پسندانہ نظریے نے بھارت کے نام نہاد سیکیولر چہرے کو پوری طرح مسخ کر کے رکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت ایک ہندو توا زدہ ناکام ریاست بن چکا ہے، لیکن اس کے باوجود وہ خطے کا تھانیدار (ہجیمن) بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

‘اکھنڈ بھارت’ کا غیر حقیقت پسندانہ سوچ پر مبنی نعرہ بھارت کے جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

 ہندو توا کے پرتشدد نظریات اور بی جے پی کی انتہا پسندانہ سیاست نے بھارتی مسلح افواج کو بھی اپنا یرغمال بنا لیا ہے۔

اجلاس میں خبردار کیا گیا کہ بھارت میں اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ روائے جانے والے سلوک کے باعث ملک میں شدید تقسیم پیدا ہو چکی ہے۔

ہندو توا کے پیروکار مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے جینے کے بنیادی حق کو تسلیم کرنے سے بھی انکاری ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کے لیے بقا کی پہلی شرط ہندو توا سوچ کے آگے اپنی وفاداری ثابت کرنا بنا دی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی نسل کشی (Genocide) کا سنگین خطرہ لاحق ہے، جس کی شدت اور ہولناکی غزہ اور فلسطین سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی ناانصافی اور اقلیتوں کا استحصال بھارت کی مزید تقسیم کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر، فالز فلیگ آپریشنز اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

سیکیورٹی حکام نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ملٹری چھاؤنی میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں ہر 7 سے 8 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعیّنات ہے۔

بھارت آزادانہ اور خودمدار تحریکوں کو دبانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کرتا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کے لیے فالز فلیگ آپریشنز کا سہارا لیتا ہے سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کی اعلیٰ قیادت بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک دشمن عناصر کو تقویّت پہنچا رہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بھارت درحقیقت ایک ‘پولیس اسٹیٹ’ ہے، جہاں آزادیِ اظہارِ رائے اور صحافت پر سخت ریاستی پابندیاں عائد ہیں। ایسے حالات میں “شائننگ انڈیا” کا نعرہ ایک ڈھکوسلے سے زیادہ کچھ نہیں۔

اجلاس کے اختتام پر سیکیورٹی ذرائع نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک مستحکم، خوشحال اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور اسی لیے بھارتی میڈیا اور سیاست دان مسلسل پاکستان اور پاک فوج کے خلاف من گھڑت پراپیگنڈے میں مصروف رہتے ہیں۔ تاہم، ریاستِ پاکستان اور اس کے غیور عوام نہ کبھی بھارت سے ڈرے ہیں اور نہ ہی کبھی دباؤ میں آئیں گے۔