سابق پولیس افسر احمد محی الدین کی نئی ملازمت منظر عام پر آگئی
لوگوں کے اعتماد اور حفاظت کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنا میری ذمہ داری ہے
فائل فوٹو
تفصیلات کے مطابق سابق مشہور پولیس افسر احمد محی الدین ہیومینی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ میں چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر مقرر ہوگئے ہیں اور انہوں نے بطور چیف پبلک ٹرسٹ آفیسر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
دو دہائیوں سے زائد عوامی خدمت، سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے احمد محی الدین اپنی کھلی کچہریوں، عوامی مسائل کے فوری حل اور عوام دوست طرزِ عمل کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہیں۔گذشتہ دنوں انہیں قبل ازوقت ریٹائرمنٹ دی گئی کیوں کہ وہ پہلے ہی ملک سے باہر کینیڈاجاچکے تھے۔
وہ کمپنی کے دو اہم پلیٹ فارمز، محافظ اور محسن میں عوامی اعتماد، سروس کے معیار اور تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے۔
اس موقع پر احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ “خدمت صرف وردی تک محدود نہیں، بلکہ لوگوں کے اعتماد اور حفاظت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا میری ذمہ داری ہے جو پوری کرنے کی کوشش کروں گا۔”