وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today spoke with the Foreign Minister of Saudi Arabia, Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan.
They discussed matters of mutual interest, including multilateral cooperation and regional… pic.twitter.com/YjNPobj7MP
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 10, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں کثیرالجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال شامل ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سطح کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر بھی مسلسل قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔