اسرائیل مکہ دفاعی معاہدے پر پریشان، خطرناک پیش رفت قرار دے دیا

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر

August 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسرائیلی وزیر برائے امورِ تارکینِ وطن نے تینوں اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے لیے خطرناک اور پریشان کن پیش رفت قرار دیا۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ مکہ معاہدہ ایک انتہائی خطرناک پیش رفت ہے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلے ہی دفاعی معاہدہ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب اس دفاعی تعاون میں ترکیہ بھی شامل ہوگیا ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست اختلافات موجود ہیں۔

اسرائیلی وزیر کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ اسرائیل کے لیے انتہائی سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔