حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا

August 10, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزارتِ پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد موجودہ قیمتیں آئندہ مقررہ مدت کے دوران بھی نافذ العمل رہیں گی۔

دوسری جانب صارفین کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔