میر رضا قتل کیس: مشکوک گیسٹ ہاؤس سیل، عملے کے 6 افراد زیر حراست
بنگلے کی مالکن 71 سالہ خاتون طاہرہ سلطانہ ہیں جبکہ بنگلا لیاقت علی نامی شخص نے کرائے پر حاصل کیا.
فائل فوٹو
کراچی: نوجوان میر رضا قتل کیس سے منسلک گلستان جوہر کے گیسٹ ہاؤس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے گیسٹ ہاؤس کو باقاعدہ سیل کردیا گیا ہے اور گیسٹ ہاؤس عملے کے 6 افراد کو حراست میں لے کر شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سوئفٹ کار میں آنے والے 6 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے ، جس کے بعد مجموعی طور پر 19 افراد شامل تفتیش ہیں۔ زیر حراست افراد سے نئی تحقیقاتی ٹیم بھی سوالات کرے گی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 1 کے بنگلے کی مالکن 71 سالہ خاتون طاہرہ سلطانہ ہیں جبکہ بنگلا لیاقت علی نامی شخص نے کرائے پر حاصل کیا، رواں برس مئی میں بنگلا کرائے پر لے کر بطور گیسٹ ہاؤس چلایا جارہا تھا، بنگلے کی مالکن کے شوہر 2008 میں لیبر ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے گلستان جوہر میں واقع مشکوک گیسٹ ہاؤس کو سیل کر کے عملے کے 6 افراد سمیت سوئفٹ کار میں آنے والے مزید 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔